بھارتی وزیرداخلہ کا دورہ مقبوضہ کشمیر ناکامی سے دوچار،راج ناتھ سنگھ کومقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی حمایت نہ مل سکی

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ مقبوضہ کسمیر ناکامی سے دوچار رہا کیونکہ راج ناتھ سنگھ کو مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی حمایت نہیں مل سکی ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں بھارتی فوج کے خصوصی اختیارات فوری واپس لیے جائیں ۔بھارتی فوج کو اے ایف ایس پی اے کے تحت کشمیر میں گرفتاریوں ،تلاشی اور گولی مارنے کے اختیارات ہیں ۔راج ناتھ سنگھ بھارتی فوجی مظالم کیلئے کشمیری قیادت کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...