پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے حکام کی میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی

پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے حکام کی میٹنگ اسلام آباد ...
پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے حکام کی میٹنگ اسلام آباد میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز اور انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کے حکام کی میٹنگ پیرکووفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ہوگی اور اس دوران پاکستانی حکام بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے ورکنگ باﺅنڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔
اے آروائے نیوز کے ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام کے درمیان ہونیوالی اس میٹنگ میں کسٹمز، امیگریشن ، ریلوے اور اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے حکام شرکت کریں گے جس دوران کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیاجائے گا، اس میٹنگ کا ایک مرحلہ 27جولائی کو لاہور میں ہوگا جبکہ 28جولائی کو اس میٹنگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان رینجرز اور انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کی آخری میٹنگ گزشتہ سال ستمبر میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوئی تھی اور دونوں ممالک کی فورسز نے اتفاق کیاتھاکہ آبادی والے سرحدی علاقوں میں فائرنگ نہیں ہوگی اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جائے گا لیکن بھارتی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی خبریں بھی ملتی رہتی ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -