سعودی عرب میں کچرے کے تھیلے سے نومولود بچہ برآمد،ہسپتال منتقل ،پولیس نے جانچ پڑتال شروع کردی

سعودی عرب میں کچرے کے تھیلے سے نومولود بچہ برآمد،ہسپتال منتقل ،پولیس نے جانچ ...
سعودی عرب میں کچرے کے تھیلے سے نومولود بچہ برآمد،ہسپتال منتقل ،پولیس نے جانچ پڑتال شروع کردی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے صوبے جزان کے عوامی پارک میں لوگ اس وقت حیران پریشان رہ گئے جب شہری کی ایک کچرے کے تھیلے سے ٹھوکر لگی تو معلوم ہو اس میں تو ایک نومولود بچہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق پارک میں موجود لوگوں نے فوری طور پر بچے کو تھیلے سے باہر نکالا اور پولیس کو اطلاع کی جس پر بچے کو اسی وقت قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ڈاکٹرز نے کچھ دیر بعد بتایا کہ بچہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہے ،اس کی جان کو خطرہ نہیں ہے ۔سعودی پولیس کی جانب سے بچے کے والدین کو تلاش کرنے کیلئے تحقیقات کا آغازکر دیا گیاہے ۔

مزید : عرب دنیا