وفاقی سیکریٹری اطلاعات عمران گردیزی کے اعزاز میں سی پی این ای کی تقریب

وفاقی سیکریٹری اطلاعات عمران گردیزی کے اعزاز میں سی پی این ای کی تقریب
وفاقی سیکریٹری اطلاعات عمران گردیزی کے اعزاز میں سی پی این ای کی تقریب

  

کراچی ( پ ر) معلومات تک رسائی کے حق پر مو¿ثر قانون سازی وفاقی سطح پر آخری مراحل میں ہے جسے جلد ہی وفاقی کابینہ میں منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔ یہ اعلان وفاقی سیکریٹری اطلاعات سید عمران گردیزی نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی جانب سے دی گئی ایک تقریب میں کیا۔ اس تقریب میں ان کی اہلیہ اور ہالینڈکے لئے نامزد سفیر محترمہ عفت عمران گردیزی نے بھی شرکت کی۔ جناب عمران گردیزی نے آزادی صحافت کے لئے اخبارات،صحافیوںاور ایڈیٹروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صحافیوں نے جمہوریت اور آزادی صحافت کے لئے تمام آمرانہ ادوار میں مشکل ترین صعوبتیں برداشت کیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا ادارے اور صحافتی اقدار گزشتہ ادوار کے مقابلے میں انتہائی بہتر اور ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ضمن میں پاکستانی عوام اور میڈیا اشتعال انگیزی سے گریز کرتے ہوئے پر امن طور پر مو¿ثر احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کی اثر پذیری ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ آج کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دو¿ر میں پرنٹ میڈیا کا انتہائی مو¿ثر کردار آئندہ بھی مسلمہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ٍبہت بڑا چیلنج ہے اس ضمن میں حکومت پاکستان مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے اس سلسلے میں میڈیا کو بھی حکومت کے ساتھ عوامی آگاہی کے لئے مہم شروع کرنا ہوگی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سی پی این ای اور حکومت پاکستان کے اشتراک سے بین الاقوامی رائے عامہ کے لئے میڈیا وفودبنائے جائیں گے تاکہ عالمی رائے عامہ میں پاکستان کا مثبت معنوں میں تشخص مزید مضبوط اور مستحکم ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہر حال میں مکمل ہوگا۔ اس موقع پر ہالینڈ کے لئے نامزد سفیر محترمہ عفت عمران گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ کے لئے بحیثیت سفیر میری نامزدگی ایک اعزاز ہے ، میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ پاکستان کے بہترین امیج کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کروں گی۔ قبل ازیں سیکریٹری جنرل اعجاز الحق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمران گردیزی نے تمام میڈیا کے لئے انتہائی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ تقریب سے نائب صدر سی پی این ای عامر محمود اور فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں اخبارات و جرائد کے مدیران نے بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی این ای کی جانب سے سید عمران گردیزی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی جبکہ ان کی اہلیہ کو اجرک پہنائی گئی۔

مزید : کراچی