ائیرپورٹ کے اوپر ہوا میں اچانک ایک ایسی چیز اڑتی ہوئی نمودار ہوگئی کہ جہازوں پر کام کرتے عملے کے پیروں تلے زمین نکل گئی، کیا چیز تھی؟ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

ائیرپورٹ کے اوپر ہوا میں اچانک ایک ایسی چیز اڑتی ہوئی نمودار ہوگئی کہ جہازوں ...
ائیرپورٹ کے اوپر ہوا میں اچانک ایک ایسی چیز اڑتی ہوئی نمودار ہوگئی کہ جہازوں پر کام کرتے عملے کے پیروں تلے زمین نکل گئی، کیا چیز تھی؟ دیکھ کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں امریکی ریاست فلوریڈیا کے شہر میامی کے ایئرپورٹ پر ورکرز کو آسمان میں ایک ایسی انتہائی پراسرار روشنی نظر آئی جو ایک طرف سے آ کر بل کھاتی ہوئی دوسری طرف نکل گئی اور آنکھوں سے اوجھل ہو گئی۔ اس منظر پر ایئرپورٹ کے ورکرز دنگ رہ گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ورکرز کا خیال ہے کہ یہ دراصل خلائی مخلوق کی اڑن طشتری تھی جس سے روشنی نکل رہی تھی۔ورکرز نے اس عجیب و غریب نظارے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کر دی۔ انٹرنیٹ صارفین بھی اس کی پراسراریت پر انگشت بدنداں ہیں۔

اس ویڈیو میں ورکرز کی آوازیں سنی جا سکتی ہے۔ ایک کہہ رہا ہوتا ہے کہ ”دیکھو دیکھو، وہ جہاز سے ٹکرانے جا رہی ہے۔“ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ پراسرارنیلے رنگ کی روشنی ایک سمت سے دوسری طرف سفر کررہی ہوتی ہے۔انٹرنیٹ پر ایک صارف نے اس روشنی کو خلائی مخلوق کا زمین پر حملہ قرار دے دیا۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ کسی ٹوٹے ہوئے دم دار ستارے کا ٹکڑا ہو سکتا ہے جس پر پانی اور منجمد گیسیں بہت زیادہ موجود تھیں۔اکثر صارفین اسے معمول کی چیز کہہ رہے ہیں۔ ایک کا کہنا تھا کہ ”یہ فلوریڈا راکٹ لانچ ہے۔“ دوسرے نے کمنٹ کیا کہ ”یہ روشنی دراصل ہائیڈروجن سے چلنے والے راکٹ کے انجن سے نکلنے والی گیسیں ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس