سلمان خان کا اپنی دوست لولیا ونٹر کی سالگرہ پر بڑی پارٹی کا اہتمام: خاص تحفہ بھی دیا

سلمان خان کا اپنی دوست لولیا ونٹر کی سالگرہ پر بڑی پارٹی کا اہتمام: خاص تحفہ ...
سلمان خان کا اپنی دوست لولیا ونٹر کی سالگرہ پر بڑی پارٹی کا اہتمام: خاص تحفہ بھی دیا

  

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان اداکار سلمان خان نے اپنی دوست اور ممکنہ بیوی لولیا ونٹر کی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے ایک بہت بڑی پارٹی کا اہتمام کر ڈالا۔ انہوں نے اس پارٹی کیلئے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں اور گھر پر پارٹی کا اہتمام کیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابو اس پارٹی میں سلمان خان کے گھر والوں کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔سلمان خان نے اس تقریب کیلئے بہت بڑے کیک کا بھی آرڈر دیا تھا۔اس موقع پر سلمان نے اپنی دوست کو ایک بہت قیمتی تحفہ بھی دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی اس تحفے کا علم نہیں ہو سکا لیکن یہ ممکنہ طور پر انگوٹھی ہو سکتی ہے۔لولیا ونٹرکو دی جانے والی پارٹی کے موقع پرسلمان خان کا پورا خاندان موجود تھا جس سے لگتا ہے کہ دونوں کی منگنی اورشادی کی گردش کر نے والی خبریں شاید سچ ہی ہیں۔ کچھ عرصے سے سلمان خان اورلولیا کی اس سال کے آخر میں شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ لولیا ونٹر کی 24جولائی کو 35ویں سالگرہ تھی۔

مزید : تفریح