بھارت نے چین کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا، 3 ایسے اہم ترین چینیوں کو ملک سے نکال دیا کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر نہ آسکیں گے

بھارت نے چین کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا، 3 ایسے اہم ترین چینیوں کو ملک سے نکال ...
بھارت نے چین کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا، 3 ایسے اہم ترین چینیوں کو ملک سے نکال دیا کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر نہ آسکیں گے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بدگمانی بھارت کی سرشت میں واقع ہوئی ہے۔ پاکستان جیسے ملک کی طرف سے کبوتر بھی ادھر چلا جائے تو اس کا لیبارٹری معائنہ لازمی قرار پاتا ہے۔ چین کے ساتھ بھی بھارت کو ویسی ہی بدگمانی رہتی ہے چنانچہ اب اس نے تین چینی صحافیوں کو ملک بدر کر دیا ہے اور ان پر الزام یہ عائد کیا ہے کہ وہ غیرصحافتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وو چیانگ، لو تنگ اور شی یاگنگ چند سال سے بھارت میں مقیم تھے۔ حالیہ دنوں میں ان کے ویزوں کی مدت ختم ہوئی تو بھارت نے یہ الزام عائد کرکے ان کے ویزوں میں توسیع کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق وو چیانگ اور لوتنگ چینی نیوز ایجنسی ژن ہوا کے نئی دہلی میں بیورو تھے جبکہ خاتون صحافی شی یاگنگ ممبئی میں رپورٹر کی حیثیت سے کام کر رہی تھی۔لو تنگ کا بھارت کے ساتھ ایک خصوصی تعلق بھی تھا کیونکہ وہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور گجرات کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرتی رہی ہے۔ اس نے نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں گریجوایشن کر رکھی ہے۔بھارت سرکار کی طرف سے ملک بدر کیے گئے ان صحافیوں کواس اقدام کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں غیرصحافتی سرگرمیاں اختیار کرنے پر ویزوں میں توسیع دینے سے انکار کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی