پاکستانی تاجروں کو بزنس ویزا کے حصول میں مشکلات جلد دور کریں گے :برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈس لوئس

پاکستانی تاجروں کو بزنس ویزا کے حصول میں مشکلات جلد دور کریں گے :برطانوی ڈپٹی ...
پاکستانی تاجروں کو بزنس ویزا کے حصول میں مشکلات جلد دور کریں گے :برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈس لوئس

  

کراچی(نیوز ڈیسک)برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈا  لوئس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی تاجروں کو بزنس ویزا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، جنہیں جلد دور کر لیا جائے گا، پاکستان اور برطانیہ کے مابین آنے والے دنوں میں تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ’’فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس  اینڈ انڈسٹری‘‘ کے ریجنل آفس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر بلینڈا  لوئس کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی معیشت دنیا کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے، زراعت اور کاسمیٹکس میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں، خواہش ہے کہ پاکستانی سرمایہ کار برطانیہ میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی تاجروں کو بزنس ویزا کے حصول میں پاکستان کے تاجروں کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے جنہیں جلد دور کر لیا جائے گا۔ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت کے فروغ اور ویزا مشکلات کے حل کے لیے کمیٹی کی تشکیل کی ضرورت ہے۔برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے معیشت پر اثرات کیسے ہوں گے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

مزید : بزنس