سرگودھا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،ایک دہشت گرد گرفتار ،خود کش جیکٹس برآمد

سرگودھا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،ایک دہشت گرد گرفتار ،خود کش جیکٹس برآمد
سرگودھا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،ایک دہشت گرد گرفتار ،خود کش جیکٹس برآمد

  

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک )سرگودھاکے جنرل بس اسٹینڈ پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی فورس نے ایک دہشت گردکو گرفتار کر لیاہے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دو خود کش جیکٹس اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ دہشت گر د جنرل بس اسٹینڈ سمیت اہم مقامات کو نشانہ بنا نا چاہتے تھے ،گرفتار ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

مزید : سرگودھا