مراد علی شاہ کو سندھ کا نیا وزیراعلیٰ نامزدکر دیا گیا

مراد علی شاہ کو سندھ کا نیا وزیراعلیٰ نامزدکر دیا گیا
مراد علی شاہ کو سندھ کا نیا وزیراعلیٰ نامزدکر دیا گیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے قائم علی شاہ کی جگہ سندھ کے وزیرخزانہ سید مراد علی شاہ کو  وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ہے ،اس کا فیصلہ دبئی میں پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا ۔

نجی چینل ’’اے آر وائی نیوز ‘‘کے مطابق مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ سابق صدر آصف  زرداری اور بلاول بھٹو نے متفقہ طور پر کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اگلے ہفتے کراچی واپس آکر صوبائی قیادت اور ارکان اسمبلی سے مشاورت کے بعد نئی کابینہ کا اعلان کرینگے۔

روزنامہ پاکستا ن نے کچھ دن پہلے یہ خبر اپنے قارئین کو بتادی تھی، تفصیلات کے لئے کلک کریں

ضرور پڑھیں: سوچ کے رنگ

مزید : قومی /اہم خبریں