قائم علی شاہ کی تبدیلی کا فیصلہ بلاول بھٹو نے کیا: تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لئے

قائم علی شاہ کی تبدیلی کا فیصلہ بلاول بھٹو نے کیا: تمام اختیارات اپنے ہاتھ ...
قائم علی شاہ کی تبدیلی کا فیصلہ بلاول بھٹو نے کیا: تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لئے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی تبدیلی کا فیصلہ بلاول بھٹو نے کیا۔ صوبائی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل بھی بلاول بھٹو ہی دینگے۔

جیو نیوز کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی میں تمام عہدوں پر نامزدگیاں بھی بلاول بھٹو ہی کرینگے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پارٹی میں تمام اختیارات بلاول بھٹو نے اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں۔جیو نیوز کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے امیدواروں میں سب سے پہلا نام مراد علی شاہ کا ہے ۔ اس کے بعد سپیکر سراج درانی، نثار کھوڑو اور منظور وسان کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں