دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کی گرفت انتہائی مضبوط:پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے میچ بچانے کیلئے سر جوڑ لئے

دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کی گرفت انتہائی مضبوط:پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے میچ بچانے ...
دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کی گرفت انتہائی مضبوط:پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے میچ بچانے کیلئے سر جوڑ لئے

  

اولڈ ٹریفورڈ(نیوز ڈیسک) پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ کی میچ پر گرفت انتہائی مضبوط ہوگئی ہے ، انگلینڈ نے دوسری اننگ میں ایک وکٹ پر 98رنز بنا لئے ہیں۔ اسطرح اس کو پاکستان پر مجموعی طور پر 489کی برتری حاصل ہے اور اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔ کپتان کک 49اور جوئے روٹ 23پر کھیل رہے ہیں۔ واحد وکٹ عامر نے حاصل کی۔اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم پہلی اننگ میں 198رنز بنا کر ہمت ہار گئی تھی۔ کپتان مصباح 52،وہاب ریاض اور شان مسعود نے 39,39رنز بنائے۔دوسری طرف اس میچ کو بچانے کیلئے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑ لئے ہیں ۔ ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں مصروف ہے اور ان کو اس بات کا احساس کروا رہی ہے کہ اگر انگلینڈ کی ٹیم اتنا سکور کر سکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں۔

مزید : کھیل