کارکنوں کی بڑی تعداد مراد شاہ کے گھر پہنچ گئی: جئے بھٹو جئے بی بی اور جئے بلاول کے نعرے

کارکنوں کی بڑی تعداد مراد شاہ کے گھر پہنچ گئی: جئے بھٹو جئے بی بی اور جئے ...
کارکنوں کی بڑی تعداد مراد شاہ کے گھر پہنچ گئی: جئے بھٹو جئے بی بی اور جئے بلاول کے نعرے

  

سہیون (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزدگی کا علم ہونے ہونے پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد سید مراد علی شاہ کے گھر پہنچ گئی اور جئے بھٹو، جئے بی بی ، جئے بلاول کے نعرے لگائے۔ کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے ۔ اس موقع پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ مراد علی شاہ سابق وزیراعلیٰ سندھ عبداللہ شاہ کے بیٹے ہیں ۔ وہ ضمنی الیکشن 2014میں بلا مقابلہ کامیاب ہوئے تھے۔

مزید : حیدرآباد