پیپلز پارٹی کے دبئی میں انتہائی اہم اجلاس میں رینجرز کو اختیارات دینے سے متعلق سمری کو فوری منظور کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا

پیپلز پارٹی کے دبئی میں انتہائی اہم اجلاس میں رینجرز کو اختیارات دینے سے ...
پیپلز پارٹی کے دبئی میں انتہائی اہم اجلاس میں رینجرز کو اختیارات دینے سے متعلق سمری کو فوری منظور کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت دبئی میں ہونے والے انتہائی اہم اجلاس میں رینجرز کو صوبے میں خصوصی اختیارات دینے کابھی فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

نجی ٹی و ی جیونیوز کے مطابق دبئی میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اسی اجلاس میں رینجرز کو صوبے میں خصوصی اختیارات دینے کیلئے سمری کو فوری طور پر منظور کرنے کابھی فیصلہ کیا گیاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ رینجرز کو پہلے سے حاصل شدہ اختیارات دیئے جائیں گے جبکہ نئے وزیراعلیٰ کو امن و امان میں بہتری کیلئے ٹاسک دیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کو نامزد کیا گیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں