فلم انڈسٹری میں بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں،سجل علی

فلم انڈسٹری میں بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں،سجل علی
 فلم انڈسٹری میں بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں،سجل علی

  


لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل سجل علی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بہت سے باصلاحیت لوگ موجود ہیں، لیکن ایک خاص لابی با صلاحیت فنکاروں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت فلموں سے دور رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔سجل علی نے بتایا کہ کچھ لوگ اپنی بنائی ہوئی اس سازش میں کسی حد تک کامیاب بھی ہیں مگرانھیں اس بات کا احساس بہت جلد ہوجائے گا کہ عوام کے دلوں پرراج لابی سسٹم اورگروپ بندی سے نہیں بلکہ ٹیلنٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں فلمیں توبن رہی ہیں لیکن ابھی تک کوئی سپرسٹارنہیں بن سکا۔سکینڈلز اورجھوٹی افواہوں پرہنستی ہوں،جہاں جاتی ہوں وہاں توجہ کا مرکز بن جاتی ہوں،ساتھی اداکارائیں مجھ سے جلتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب میرا فنی سفرشروع ہوا توکسی کوبھی یہ اندازہ نہ تھا کہ آنے والے سالوں میں، میں ایک عام لڑکی سے اس قدر خاص بن جاؤں گی کہ لوگ میرے ساتھ نام جوڑ کرشہرت حاصل کرنے کوترجیح دیں گے۔لیکن میرا ایسے لوگوں کوایک ہمدردانہ مشورہ ہے کہ وہ میرے ساتھ اپنا نام ضرور جوڑیں ، مگراس کے ساتھ ساتھ کچھ کام بھی کریں۔ کیونکہ میرے پاس آج جونام اورمقام ہے، وہ صرف اورصرف دن رات محنت سے کام کرنے کی بدولت ہے۔سجل علی نے کہا کہ انہوں نے ٹی وی انڈسٹری میں بہت سے یادگار کردار نبھائے، جس کی بدولت انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ یہاں سب کوپتہ ہے کہ خود سے سرمایہ کاری کرکے بہت سی اداکاراں نے بالی وڈ میں کام حاصل کیا مگرسفارش اورٹیلنٹ کا فرق ان کے کام کو دیکھ کرسب کے سامنے آگیا۔

مزید : کلچر


loading...