سونوعلی کا مایاسونوکے نام سے شوبز میں قسمت آزمانے کا فیصلہ

سونوعلی کا مایاسونوکے نام سے شوبز میں قسمت آزمانے کا فیصلہ
سونوعلی کا مایاسونوکے نام سے شوبز میں قسمت آزمانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سونوعلی کا نام تبدیل مایاسونوکے نام سے شوبز میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا۔سونونے ’’پاکستان‘‘کو بتایا کہ میں نے دست شناس کے مشورے پراپنانام تبدیل کیاہے کیونکہ پرانا نام میرے لئے خوش بختی کی علامت نہیں تھا۔ ان کاکہناہے کہ صرف اس نام کی وجہ سے مجھے جوعروج ملناچاہیے تھا وہ نہیں مل سکا، نام تبدیل کرنے کے بعد میں پرامیدہوں کہ میری کایاپلٹے گی انہوں نے کہا میرادل ہمیشہ لاہور کیلئے دھڑکتاہے ،میں نے یہاں بہت شاندار وقت گذاراہے ،چندماہ سے لاہورواپسی کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہوں تاہم دست شناس کے مشورے کے بعدمیں نے کراچی میں قیام کافیصلہ کیاہے ،میں کراچی میں رہ کردوبارہ سے شوبزسرگرمیاں شروع کروں گی ،ضرورت ہوئی تولاہوربھی آسکتی ہوں۔

مزید :

کلچر -