حسد کرنیوالوں کی باتوں پر توجہ نہیں دی،اداکارہ ثمینہ بٹ

حسد کرنیوالوں کی باتوں پر توجہ نہیں دی،اداکارہ ثمینہ بٹ
 حسد کرنیوالوں کی باتوں پر توجہ نہیں دی،اداکارہ ثمینہ بٹ

  


لاہور(فلم رپورٹر) سٹیج کی معروف اداکارہ ثمینہ بٹ نے کہا ہے کہالحمراء میں جاری ڈرامہ ’’دھوم دھڑکا‘‘میں پرفارمنس پسند کی جا رہی ہے۔ مجھے مقابلہ بازی سے نفرت ہے، میں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں، ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی، غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے ۔ ثمینہ بٹ نے کہا کہ جو لوگ تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان لوگوں سے میری درخواست ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسد کرنے والوں کی باتوں پر کبھی توجہ نہیں دی اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

مزید : کلچر


loading...