ہالی وڈگلوکارہ بیونسے کے مومی مجسمے کو ٹھیک کر کے دوبارہ نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا

ہالی وڈگلوکارہ بیونسے کے مومی مجسمے کو ٹھیک کر کے دوبارہ نمائش کے لیے پیش کر ...

نیویارک(اے پی پی) مومی مجسموں کے لیے مشہور مادام تساؤکے نیو یارک میں میوزیم نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد ہالی وڈگلوکارہ بیونسے کے مومی مجسمے کو ٹھیک کر کے دوبارہ نمائش کے لیے پیش کر دیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر چند افراد نے کہا تھا کہ بیونسے کا یہ مجسمہ 35 سالہ گلوکارہ سے بالکل نہیں ملتا اور اس بات پر بھی سوال اٹھائے کہ آخر اس مجسمے کی کس نے منظوری دی ہے۔

چند افراد نے سوشل میڈیا پر میوزیم پر الزام عائد کیا تھا کہ بیونسے کی رنگت ’گوری‘ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق تنقید کے بعد بیونسے کا مومی مجسمہ اچانک ہٹا دیا گیا تھا۔

اس بارے میں مادام تساؤ کا کہنا ہے کہ ہماری مجسمہ بنانے والی ٹیم ہر ممکن کوشش کرتی ہے کہ ہم ہر مجسمے کا رنگ سلیبرٹی کے رنگ کے مطابق رکھیں۔ تاہم ہال میں روشنی اور کیمرے کی فلیش کے باعث رنگ مختلف نظر آسکتا ہے اور مجسمے کو بناتے وقت ہماری ٹیم اس بات کا خیال رکھنے سے قاصر تھی ۔

مزید : کلچر


loading...