شوبز میں فنکارصلاحیتوں کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرتا ہے،حریم فاروق

شوبز میں فنکارصلاحیتوں کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرتا ہے،حریم فاروق
 شوبز میں فنکارصلاحیتوں کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرتا ہے،حریم فاروق

  


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل حریم فاروق نے کہا کہ شوبز میں فنکار اقرباء پروری کی بنیاد پر نہیں بلکہ صلاحیتوں کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرتا ہے۔حریم فاروق نے کہا کہ شوبز کی دنیامیں کوئی اقرباء پروری کی بنیاد پر نہیں بلکہ اپنے اندر موجود ٹیلنٹ کو منوا کر کامیابی حاصل کرتا ہے،یہ سراسر غلط تاثر ہے۔وہ آڈیشن کے میرٹ پر پورا اتر کرہی شوبز میں آئیں تھیں پہلے پراجیکٹ کی کامیابی کے ساتھ ہی ان کو پراجیکٹس کی پیشکش ہوتی چلی گئی اورآج ان کا شمارصف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ہر نامور ہدایتکار اور اداکار کے ساتھ کام کر چکی ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی فنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر جدوجہد جاری رکھیں گی۔

مزید : کلچر


loading...