کالاکانڈی کریئر کی اہم فلموں میں سے ایک ہوگی:سیف علی خان

کالاکانڈی کریئر کی اہم فلموں میں سے ایک ہوگی:سیف علی خان
 کالاکانڈی کریئر کی اہم فلموں میں سے ایک ہوگی:سیف علی خان

  


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈاداکار سیف علی خان نے اپنی آنے والی فلم ’’کالاکانڈی‘‘ کو اپنے کریئر کی اہم فلموں میں سے ایک قرار دے دیا۔ اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’کالاکانڈی‘‘ ممبئی کے پس منظر پر مبنی ہے جس کی ہدایات اکشت ورما نے دی ہیں۔سیف نے کہا کہ فلم ’’کالاکانڈی‘‘ ان کی زندگی کی منتخب فلموں میں سے ہے جو بہترین بنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہدایتکار نے اس فلم میں ممبئی کو بہت خوبصورت طریقے سے دکھایا ہے۔اس فلم میں ممبئی کے پراسرار مناظراور مجرمانہ گوشے پر فلم کی شوٹنگ کی گئی ہے ۔ اکشت ورما نے کہا کہ فلم کے لئے میں نے اور میری ٹیم نے بہت محنت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فلم کے ٹیزر کو جس طرح پذیرآرائی ملی ہے ،اس سے ہم بہت پرجوش ہیں اوریہ فلم مداحوں کو دکھانے کے لئے ہم بہت زیادہ بیتاب ہیں۔

مزید : کلچر


loading...