ہمارے اداکاروں نے دنیا بھر میں نمایا ں مقام بنایا ،سہراب افگن

ہمارے اداکاروں نے دنیا بھر میں نمایا ں مقام بنایا ،سہراب افگن
 ہمارے اداکاروں نے دنیا بھر میں نمایا ں مقام بنایا ،سہراب افگن

  


لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ ہمارے اداکاروں و گلوکار وں ، کھلاڑیوں ، ڈاکٹروں اور انجینئروں نے دنیا بھر میں اپنے فن کے ذریعے اپنا نمایا ں مقام بنایا ہے اور ایسی شخصیات کی وجہ سے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوا ۔انہوں نے کہا کہ میں بنیادی طور پر اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہوں اور خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے وہ مقام ، عزت اور شہر ت دی جس کی لوگ برسوں تمنا کرتے ہیں ۔سہراب افگن نے کہا کہ میرے ایمان کا حصہ ہے کہ خدا جب کسی کو عروج دیتا ہے تو اس کے لئے سارے راستے آسان کر دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب لگن اور محنت سے کام کیا جائے تو خدا بندے کو ضرور کامیابی سے نوازتا ہے ۔

سہراب افگن نے کہاکہ جذبہ ایمانی ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کی بڑی مثال تین سو تیرہ کا لشکر ایک ہزار کفار پر بھاری ثابت ہوتا ہے اور یہی ہم سب کیلئے ایک بڑی مثال ہے ۔ ہمیں دنیا کے ساتھ دین کو بھی اپنے ساتھ لیکر چلنا چاہیے تاکہ آخرت میں ہماری منزلیں آسان ہوجائیں ۔

مزید : کلچر


loading...