سارہ علی خان کی والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ ریمپ پر واک

سارہ علی خان کی والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ ریمپ پر واک

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے فیشن ڈیزائنر ابوجانی سندیپ کھوسلا کے فیشن ملبوسات کی نمائش کے لئے والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ ریمپ پر واک کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان جو اپنی پہلی فلم کدارناتھ میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کام کر رہی ہیں، نے ڈیزائنر ابوجانی سندیپ کھوسلا کے فیشن ملبوسات کی نمائش کے لئے والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ ریمپ پر واک کر کے اپنی اداوں سے شرکاء پر سحر کیا اور خوب داد وصول کی،سارہ نے اس موقع پر لہنگا ٹاپ جبکہ ان کی والدہ نے ملائی اور سنہری رنگ کا نفیس لباس پہن رکھا تھا۔

اس فیشن شو میں اداکارہ جیا بچن ان کی بیٹی شویتا نندا،دیشا پاتانی سمیت دیگر ستاروں کی جھرمٹ بھی شرکاء کے طور پر شامل ہوئی۔اس شو کی شو سٹاپر اداکارہ سونم کپور تھیں۔

مزید : کلچر


loading...