فٹبال کے فروغ کیلئے کرسٹیانو رونالڈو چین پہنچ گئے

فٹبال کے فروغ کیلئے کرسٹیانو رونالڈو چین پہنچ گئے
 فٹبال کے فروغ کیلئے کرسٹیانو رونالڈو چین پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(صباح نیوز)فٹبال کے فروغ کیلئے کرسٹیانو رونالڈو چین پہنچ گئے۔شائقین نے سٹار فٹبالر کا شاندار استقبال کیا، عالمی شہرت یافتہ سٹرائیکر رونالڈو نے شنگھائی اور گوانگ ژو کے درمیان میچ بھی دیکھا۔گزشتہ روزفٹبال کے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو چین پہنچے ۔سٹار فٹبالر کے گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہی پرتگالی کپتان نے جمپ مارا۔ شائقین نے چائینیز فٹبال کی سپورٹ پر سٹار فٹبالر کو خوب داد دی۔ رونالڈو نے شنگھائی میں اپنی موجودگی کو چین کیلئے تاریخی دن قرار دیا۔ اس موقع پر شنگھائی اور گوانگ ژو کلب کے درمیان میچ بھی کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے جیت کے لئے خوب جان لڑائی تاہم چائینز لیگ کا یہ سپر مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔