قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ 29 اگست سے کراچی میں کھیلی جائیگی

قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ 29 اگست سے کراچی میں کھیلی جائیگی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی بیچ نیٹ بال چمپئن شپ 29 اگست سے کراچی میں کھیلی جائیگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی پندرہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، واپڈا، پولیس، ایئرفورس، نیوی، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، لاہور گرائمز سکول، لمز یونیورسٹی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...