باسط علی ثناہ میر کے دفاع کیلئے میدان میں کود پڑے
کراچی(آئی این پی)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باسط علی کا کہنا ہے کہ کپتان ثنا میر نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دیں، اگر وہ نہ ہوتیں تو ہماری ٹیم نیپال سے بھی میچ ہار جاتی لیکن انہوں نے قومی ٹیم کو اوپر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔اپنے ایک انٹرویو میں سابق کوچ باسط علی نے کہا اگر کوئی کہتا ہے کہ ثنا میر سیاست کرتی ہے تو میں یہ بات اسلئے مان لینے کو تیار ہوں کیونکہ انہوں نے یہ کام ٹیم کی بہتری کیلئے کیا۔ایک سوال کے جواب پر باسط علی نے کہا کہ ثنا میر اگر خود کپتانی چھوڑنا چاہتی ہیں تو انکو جانے دیا جانا چاہیئے لیکن اسطرح جیسے ہم نے مصباح الحق، یونس خان اور دیگر کھلاڑیوں کو عزت کے ساتھ بھیجا۔ البتہ ثنا میر اگر باولر کی حیثیت سے کھیلنا چاہتی ہے تو ٹیم میں موجود رہیں۔باسط علی نے انکشاف کیا کہ جب میں ویمن کرکٹ ٹیم کا کوچ بنا تھا تب مجھے منیجمنٹ کے لوگوں نے ثنا میر کو کپتانی سے ہٹانے کا بھی کہا لیکن میں نے انکار کردیا۔