پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ،مین راؤنڈ آج شروع ہوگا

پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ،مین راؤنڈ آج شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب لان ٹینس ایسویسی ایشن کے زیراہتمام پیک فرینز گلوکو پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2017ء کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا گیا۔ مین راؤنڈ آج بروز پیر 24 جولائی سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مینز سنگل میں دو کوالیفائنگ راؤنڈز کھیلے گئے۔ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک کے مطابق پاکستان کے تمام ٹاپ بوائز اور گرلز کھلاڑی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ مینز سنگلز کے پہلے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سلمان ایاز نے شاہیر احمد کو 8-0 سے، حسن کامران نے عاکف حسین کو 8-3 سے، رانا ہمایوں نے توقیر فیض کو 8-2 سے، دانش الیاس نے عبداللہ ہارون کو 8-4 سے، احمد وقاص نے ذکاء اللہ کو 8-3 سے، جہانزیب نے معاذ شیخ کو 8-6 سے، مدبیر کلیم نے علی کو 8-1 سے ، شاہیر حماد نے موسیٰ چودھری کو 8-5 سے سعد عابد نے احسن کو 8-6 سے، امتیاز احمد نے حنان رؤف کو 8-4 ، زریاب پیرزادہ نے عمر ممتاز کو 8-1 سے، زین روحیل نے سلمان خان کو 8-3 سے جبکہ رافع بٹ نے معاذ بٹ کو 8-6 سے ہرایا۔ مینز سنگل کے دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سلمان ایاز نے حسن کامران کو 6-3, 6-1 سے جبکہ دوسرے میچ میں دانش الیاس نے رانا ہمایوں کو 6-3 سے ہرادیا، رانا ہمایوں دوسرے راؤنڈ میں ریٹائرڈ ہوگئے۔ ابھی دیگر میچز تاحال جاری تھے۔ آج بروز پیر سہ پہر ساڑھے چار بجے پیک فرینز گلوکو پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2017ء چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...