پنجاب ریسلنگ انتخابات،ارشد ستار صدر ، محمد ریاض سیکرٹری جنرل منتخب

پنجاب ریسلنگ انتخابات،ارشد ستار صدر ، محمد ریاض سیکرٹری جنرل منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اتفاق رائے سے اگلی چار سالہ مدت کے لیے ارشد ستار کو صدر اور محمد ریاض کو سیکرٹری جنرل کے عہدہ پر منتخب کر لیا گیا ہے۔ لاہور میں منعقد ہونے والے پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں صوبہ بھر سے ریسلنگ کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں تمام نمائندوں نے اتفاق رائے سے چوہدری خالد حسن کو چیئرمین، ارشد ستار کو صدر، محمد ریاض کو سیکرٹری جنرل اور پروفیسر توقیر احمد خزانچی کے عہدہ پر منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر کے عہدہ پر چوہدری یاسر ایاز جبکہ پروفیسر اکرام خان نیازی، چوہدری خلد یعقوب، محمد نعیم اور سہیل نائب صدور کے عہدہ پر، عبدالمجید، ایم عمر شاہد اور سہیل بٹ ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔ اس موقع پر ہاوس کی جانب سے دو انفرادی اور آٹھ رکنی ایگزیکٹو ممبران کا بھی انتخاب کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر نو منتخب اراکین صدر ارشد ستار اور سیکرٹری محمد ریاض نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صوبے میں ریسلنگ کے فروغ کے لیے مزید محنت کرینگے تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن ہوسکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...