راہول ڈریوڈ سینئر ٹیم کے ساتھ کام نہیں کر سکتے ، ونود رائے
ممبئی(یوا ین پی)بھارتی کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ونود کھنہ نے کہا ہے کہ سابق کپتان راہول ڈریوڈ اے ٹیم اور انڈر19سائیڈ کے ساتھ مصروفیات کے باعث سینئر ٹیم کے ساتھ غیر ملکی دوروں کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راہول ڈریوڈ کے معاہدے کا معاملہ حل کرلیاگیا ہے اور وہ جونیئر ٹیموں کے ساتھ دو سالہ معاہدے کے تحت رہیں گے مگر انہوں نے سینئر الیون کے ساتھ غیر ملکی ٹور ز پر جانے سے معذر ت کرلی ہے۔