وسیم اکرم کرپٹ ، عاقب جاوید نے نیا پنڈور ابکس کھول دیا

وسیم اکرم کرپٹ ، عاقب جاوید نے نیا پنڈور ابکس کھول دیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم پر کرپشن میں ملوث کھلاڑیوں کے نام بتانے پر ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی دھمکیوں کا انکشاف کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ماہے ناز فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ 1994ء میں جب وہ ٹیم کا حصہ تھے اس وقت میچ فکسنگ کا عفریت ڈریسنگ روم تک آن پہنچا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس عبدالقیوم کمیشن کیس میں مجھ پر دیگر کھلاڑیوں سمیت بیرونی دباؤ تھا میں نے جب کرپشن اور فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے نام لینا شروع کئے تو مقدمہ جج کے چیمبر میں منتقل کردیاگیا،جسٹس قیوم کے سامنے جو بیان دیا تھا وہ رپورٹ کا حصہ بھی نہیں بنایا گیا۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بیان دینے پر سابق کپتان وسیم اکرم نے ساتھی کھلاڑی کی جانب سے دھمکی بھجوائی کہ اگر تعاون نہ کیا تو ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی اور ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔واضح رہے کہ عاقب جاوید نے 26سال کی عمر میں ہی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور ان کے پورے کیرےئر پر فکسنگ کا کوئی داغ موجود نہیں ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...