4روزہ کوچز اور سوئمرز کے تربیتی کیمپ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

4روزہ کوچز اور سوئمرز کے تربیتی کیمپ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے ہونے والے 4روزہ کوچز اور سوئمرز کے تربیتی کیمپ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ملک بھر سے کوچزاور سوئمرز کی رجسٹریشن 28جولائی تک ہوگی، ڈپٹی ڈائریکٹرسپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈپنجاب نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن کی ہدایت پر سندھ ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزادکشمیر ، فاٹا اور اسلام آبادکے سپورٹس بورڈز کو رجسٹریشن کے لئے خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں ، سکولز ، کالجز یونیورسٹیز ، کلبز ، سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کو بھی رجسٹریشن کے عمل سے آگاہ کر دیا گیا ہے ، ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ سوئمنگ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ، کامن ویلتھ گیمز اور یورپین گیمز کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر برطانوی کوچ مسٹر نکولس گالنگھم (نک) اور ان کی ٹیم ہمارے کوچزاور سوئمرز کو تربیت دیں گے، جس سے سوئمنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، 4روزہ کوچز اور سو ئمرز کے تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے کوچز اور سوئمرز شریک ہوں گے۔
، سوئمنگ کیمپ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس پر ہوگا۔