ایل سی سی اے میں سینئر کرکٹرز کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز کا انعقاد

ایل سی سی اے میں سینئر کرکٹرز کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سینئر کرکٹرز کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا، ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ویسٹ زون کے 170کھلاڑیوں نے قسمت آزمائی کی ،20جولائی سے شروع ہونیوالے ٹرائلز میں گزشتہ روز ہیڈ کوچ سجاد اکبر اور کامران خان کی زیر نگرانی باؤلنگ ،بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کے ٹرائلز ہوئے ،کھلاڑیوں کی بہتر طریقے سے جانچ کے لئے ویڈیوز بنائی گئیں جبکہ سپیڈ گن سے با ؤلرز کی رفتار چیک کی گئی ،اس موقع پر ہیڈ کوچ سجاد اکبر نے بتایا کہ ٹرائلز میں پہلی بار ویڈیو ریکارڈنگ اور سپیڈ گن کا استعمال کیا گیا ہے جس سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو قریب سے دیکھنا کافی آسان ہوگیا ہے ،دوسری جانب کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سارے سال کی محنت کے بعد ٹرائلز میں خود کو منوانے کا موقع ملتا ہے ۔
،سلیکشن نہ ہونے سے دل نہیں ٹوٹتا بلکہ مزید محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ،یاد رہے کہ ٹرائلز میں ویسٹ زون کے 170میں سے 40 کھلاڑیوں کو سلیکٹ کر کے انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے دو ٹیمیں بنائی جائیں گی۔