مالی تنازع کے باعث ایشز سیریز ختم ہونے کا خدشہ

مالی تنازع کے باعث ایشز سیریز ختم ہونے کا خدشہ

  



سڈنی(یوا ین پی)آسٹریلین کرکٹر ز ایسوسی ایشن کے سربراہ الیسٹر نکولسن نے ای میل کے ذریعے کھلاریوں کو متنبہ کیا کہ انگلینڈ کیخلاف 23نومبر سے برسبین میں شروع ہونے والی شو پیس ٹیسٹ سیریز کو خطرات لاحق ہیں۔ اگرچہ نکولسن اور بورڈ میں ان کے ہم منصب جیمز سدر لینڈ کی میٹنگ اتوار کو ہوناہے مگر کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان نئے میمور نڈیم آف انڈر اسٹینڈنگ پر مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ نکولسن کے مطابق معاہدے کی موجودگی میں اگلا قدم مزید بہتر ایم او یو اور معاہدے کے مسودہ کی مدت حاصل کرنا ہے۔ گزشتہ تجربے کے پیش نظر اس معاملے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے جبکہ شائقین ، اسپانسر ز اور آئندہ ٹورز میں سرمایہ کاری کرنے والے براڈ کاسٹرز کی ضرورت کو پورا کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی کھلاڑیوں کی نمائندہ تنظیم کے دعوے پر حیرانگی ظاہرکی ہے تاکہ بنیادی تفصیلات پر کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...