4برسوں میں 994ایم ایم سی ایف ڈی گیس ، 22ہزار بیرل تیل نظام میں شامل

4برسوں میں 994ایم ایم سی ایف ڈی گیس ، 22ہزار بیرل تیل نظام میں شامل

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں تیل و گیس کی تلاش کرنیوالی کمپنیوں نے گزشتہ 4برسوں میں 101مقامات پر تیل اور گیس کی تلاش میں کامیابی حاصل کی ہے جس سے نظام میں 994ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 32ہزار 343بیرل تیل کا اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں نئے مقامات سے 466ملین کیوبک فٹ اضافی گیس روزانہ سسٹم میں شامل ہوئی جبکہ پہلے سے موجود فیلڈز سے 478ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہو رہی ہے، اسی طرح نئے مقامات سے روزانہ 11ہزار 449بیرل تیل سسٹم میں شامل ہو رہاہے جبکہ پہلے سے موجود کنووں سے حاصل ہونے والے خام تیل کاحجم 21ہزار 194بیرل یومیہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جن 101مقامات پر تیل و گیس کی تلاش میں کامیابی حاصل کی گئی ہے ان میں سے 68مطلوبہ معیار کے مطابق ہیں اور یہاں پائے جانے والی گیس کا حجم اندازاً 5.4ٹریلین کیوبک فٹ ہے ، باقی 33مقامات کا تجزیہ جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 87مقامات سندھ اور خیبر پختونخوا اور پنجاب میں 7,7مقامات واقع ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4برسوں میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں گزشتہ حکومت کے دور کے مقابلے میں 80فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود موجودہ حکومت کے دور میں 10ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔

مزید : کامرس


loading...