ٹیکسائل سٹی میں دھاگے کا بحران شدت اختیار کر گیا کپڑے کا پیداواری عمل رک گیا

ٹیکسائل سٹی میں دھاگے کا بحران شدت اختیار کر گیا کپڑے کا پیداواری عمل رک گیا

فیصل آباد(آئی این پی)ٹیکسٹا ئل سٹی میں دھا گے کا بحران شدت اختیار کر گیا پاور لومز مالکان نے فیکٹر یاں بند کر دی کپڑے کا پیداواری عمل رک گیا درجنوں چھوٹی بڑی فیکٹر یاں گز شتہ 2دن سے بند ہو نے سے ہزاروں مزدور بے روزگا لیبر قومی مومنٹ پاور لوز ورکرز کے سٹرکوں پر نکل آئی پاور لومز ورکرز سدھار سیکٹر کا اپنے بیوی بچوں سمیت احتجاج خواتین اور بچون نے سو کھی روٹیاں کے ہار گلے میں ڈال کر سینہ کو بی کی میں جھنگ روڈ بلاک کیے رکھا تفصیل کے مطا بق ٹیکسٹا ئل سٹی میں دھا گے کی قیمتوں میں خود سا ختہ اضافہ اور بلیک میں فروخت ہو نے کی وجہ سے کپڑ ے کا پیداواری عمل رک گیا پاور لومز مالکان کا موقف تھا کہ اجرت زیادہ ہو نے اور دھا گے کی قیمتوں اضافے کی وجہ سے بچت نہ ہو نے کے برابر ہے سد ھار سیکٹر میں گز شتہ 2روز سے درجنوں چھوٹی بڑی پاور لومز فیکٹر یاں بند ہو گئیں جس سے ہزاروں پاور لومز ورکرزاور روزانہ اجرت پر کام کر نے والے مزدور بے روز گار ہو گئے گز شتہ روز لیبر قومی موو منٹ مزدوروں کے ساتھ سڑکوں پر آگئی پاور لومز ورکرز نے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ احتجاج کیا اور گلے میں سوکھی روٹیاں ڈال سینہ کو بی کرتیں رہیں مشتعل بلاوائیوں نے ضلعی انتظا میہ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مزید : کامرس


loading...