چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے پر کام کا آغاز رواں سال کیا جائے گا

چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے پر کام کا آغاز رواں سال کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے پر رواں سال کام کا آغاز کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق یہ اہم منصوبہ 125 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔اس منصوبہ کی تکمیل کیلئے خیبرپختونخوا اوروفاقی حکومت کے درمیان گزشتہ سال فروری میں مفاہمت کی دستاویز پر اتفاق ہوگیا تھا جس کے تحت اس منصوبے کے 65 فیصداخراجات وفاقی حکومت جبکہ 35 فیصد اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

مشترکہ مفادات کونسل نے بھی اس اہم منصوبہ کی توثیق کی ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے اضلاع میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 86 ہزار ایکڑبنجر زمین کو قابل کاشت بنانے میں مدد ملے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں زراعت کو فرغ ملے گا جبکہ یہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
*******

مزید :

کامرس -