سی پیک کے تحت 9خصوصی صنعتی زونز سے متعلق منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل

سی پیک کے تحت 9خصوصی صنعتی زونز سے متعلق منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ ...

اسلام آباد (آئی این پی ) سی پیک کے تحت نو خصوصی صنعتی زونز کے قیام سے متعلق منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل ہو گئی ، اقتصادی زونز چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں قائم کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اربوں ڈالر کی چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت نو خصوصی صنعتی زونز کے قیام سے متعلق منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ یہ اقتصادی زونز چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں قائم کئے جائیں گے۔ اقتصادی زونز کے قیام سے نہ صرف اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے ہزاروں مواقع بھی پیداہوں گے۔ ایک اقتصادی زون خیبرپختونخوا کے علاقے رشاکئی میں دوہزار ایکڑ رقبے پر قائم کیا جائے گا۔رشاکئی اقتصادی زون کے قیام کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر پہلے ہی دستخط کئے جاچکے ہیں یہ اقتصادی زون رواں سال کے آخر تک فعال ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق زون میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف سرمایہ کاروں کی طرف سے سوسے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

مزید : کامرس


loading...