رواں سال کپاس کی ریکارڈ پیداوار کا امکان

رواں سال کپاس کی ریکارڈ پیداوار کا امکان

اسلام آباد (اے پی پی) زرعی شعبے کے ماہرین نے کہاہے کہ کپاس کی پیداوار کے حوالے سے پیشگی انتظامات کے باعث رواں سیزن میں ریکارڈ پیداوار کا امکان ہے۔ماہرین زراعت کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث کپاس کے پیداواری علاقوں میں فصل کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کے پیدا ہونے کا امکان ہے اور ایسے حالات میں ضروری ہے کہ کسان اپنی فصل کو بچانے کیلیے مختلف اقسام کی ادویات کا استعمال کریں اور کیڑے تلف کرنے کا بندوبست کریں۔ ماہرین کے مطابق رواں سال پیشگی اقدامات کی وجہ سے کسان کی فصل کی ریکارڈ پیداوار ہونے کا امکان ہے تاہم موسمی حالات کے پیش نظر ضروری ہے کہ کسان فصل کو کیڑوں سے بچانے کیلیے اقدامات کریں۔

مزید : کامرس


loading...