دو روزہ تیسری فارما سمٹ آج سے لاہور میں شروع ہو گی‘سمٹ میں 300ملکی اور غیر ملکی ماہرین شرکت کریں گے: فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

دو روزہ تیسری فارما سمٹ آج سے لاہور میں شروع ہو گی‘سمٹ میں 300ملکی اور غیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی )پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ تیسری فارما سمٹ آج ( پیر) سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی ۔سمٹ میں 300ملکی اور غیر ملکی ماہرین شرکت کریں گے جن میں کاروباری رہنماء،منیجرز ، ایگزیکٹوز، محققین، ریگولیٹرز و دیگر شامل ہیں۔ماہرین دواساز صنعت کیلئے ریگولیڑرز، کنڑول اور پرائسنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے اور ان کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس تقریب سے کئی اہم محققین اور ماہرین خطاب کریں گے۔

مزید :

کامرس -