غیر قانونی طو ر سے سرحد پار کرنے کی کوشش، پاک ایران سرحد سے 174 پاکستانی گرفتار، ایرانی حکام نے تفتان میں لیویز حکام کے حوالے کر دیا

غیر قانونی طو ر سے سرحد پار کرنے کی کوشش، پاک ایران سرحد سے 174 پاکستانی ...
غیر قانونی طو ر سے سرحد پار کرنے کی کوشش، پاک ایران سرحد سے 174 پاکستانی گرفتار، ایرانی حکام نے تفتان میں لیویز حکام کے حوالے کر دیا

  


کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی سکیورٹی فورسز نے پاک ایران سرحد سے ان 174 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو بغیر دستایزات کے ایران کے راستے ترکی اور پھر یورپ جانا چاہتے تھے۔

ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں کہ جب لوگ بہتر زندگی اور روزگار کی تلاش میں غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش میں گرفتار ہو کر اپنی زندگیوں کو مزید دشوار بنا لیتے ہیں مگر شدید غربت لوگوں کو بار بار ایسے غیرقانونی کام کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

ہندو وطن پرستی سے بھارت میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے:چینی میڈیا

دوسری جانب حکومت کی جانب سے انسانی سمگلنگ میں ملوث مگرمچھوں کو پکڑنے کے دعوے تو آئے روز سامنے آتے رہتے ہیں مگر ان کیخلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھانے میں حکومتی ناکامی بار بار سادہ لوح اور غریب افراد کے ان انسانی سمگلروں کے جال میں پھنسنے کا باعث بنتی ہے۔

گرفتار افراد میں سے بیشتر کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے

مزید : کوئٹہ


loading...