الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر پی ایس پی کے کارکنوں کا مظاہرہ، کراچی میں قتل و غارت پھر سے شروع ہوگئی ہے: رضا ہارون

الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر پی ایس پی کے کارکنوں کا مظاہرہ، کراچی میں قتل ...
الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر پی ایس پی کے کارکنوں کا مظاہرہ، کراچی میں قتل و غارت پھر سے شروع ہوگئی ہے: رضا ہارون

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے کارکنوں نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی لندن میں واقع رہائش گاہ کے باہر کراچی میں قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رضا ہارون کا کہنا تھا کہ آج پھر کراچی میں معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے، ہم متحدہ بانی کے گھر کے باہر کھڑے ہو کر بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ڈرنے والے نہیں۔

حجاج کرام کے لئے ضابطہ اخلاق جاری ،زائرین سعودی و پاکستانی قوانین کی مکمل پابندی ، دوران حج اختلافی مسائل پر بحث اور سیاسی جلسے جلوسوں سےمکمل گریز کریں:پاکستان علماء کونسل

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی )کے درجنوں کارکنوں نے لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں رضا ہارون سمیت متعدد پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کراچی میں دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کو انصاف کی فراہمی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی سزرمین دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ار پاک سرزمین پارٹی کراچی میں دہشتگردی کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہو گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...