دھوئیں کے اخراج میں کمی،جرمن کارساز ادارے آؤڈی نے ساڑھے آٹھ لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں

دھوئیں کے اخراج میں کمی،جرمن کارساز ادارے آؤڈی نے ساڑھے آٹھ لاکھ گاڑیاں ...

برلن(این این آئی)جرمن کارساز ادارے آؤڈی نے ساڑھے آٹھ لاکھ گاڑیوں کو رضاکارانہ طور پر واپس منگوا لیا ہے۔جرمن ٹی وی کے مطابق فولکس ویگن کے اس ذیلی ادارے نے اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کے انجنوں سے دھوئیں کے اخراج میں کمی لانا بتایا ہے۔ جنوبی جرمن صوبے باویریا میں قائم اس ادارے کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل گاڑیوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور فضائی آلودگی میں کمی کی بابت اقدامات کے پیش نظر فروخت شدہ گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...