انگولا کی پارلیمنٹ نے صدر کے اختیارات کو محدود کر دیا

انگولا کی پارلیمنٹ نے صدر کے اختیارات کو محدود کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لوآنڈا(این این آئی)افریقی ملک انگولا کی پارلیمنٹ نے اْس مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب صدر کے وسیع اختیارات کو محدود کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدراتی اختیارات میں سکیورٹی اور ڈیفنس کے امور میں کمی کی گئی ہے۔ اس قانون کا اطلاق موجودہ صدر خوصے ایڈوارڈو ڈوس سانتوس کے بعد منتخب ہونے والے صدر پر ہو گا۔ صدر سانتوس سن 1979 سے منصب صدارت پر براجمان ہیں۔ اس قانون کی منظوری کے بعد ملک کے انتہائی اہم سرکاری اہلکاروں کو کسی فوجداری رویے پر ملازمت سے برخاست کیا جا سکے گا۔ انگولا کی عوام رواں برس 23 اگست کو نیا صدر منتخب کریں گے۔
موجودہ وزیر دفاع خوآؤ لورینکو مرکزی صدارتی امیدوار ہے۔

مزید :

عالمی منظر -