اپوزیشن جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سیاست کررہی ہے: خرم بٹ

اپوزیشن جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سیاست کررہی ہے: خرم بٹ

جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن ساؤتھ افریقہ کے رہنما خرم بٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سیاست کررہی ہے، پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف اپنی مقبولیت کھو چکی ہیں ،عمران خان خیبرپختون خوامیں بری طرح ناکا م ہوگئے ہیں وہ ملک کیا چلائیں گے۔دوسروں کے گھر میں جھانکنے والے اپنے گھر کی الماری کھلی چھوڑ آئے ہیں،انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ پر کرپشن کے لزامات ہیں وہ ان الزامات کاجواب دیں۔خورشید شاہ غیر جمہوری رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں،خرم بٹ نے کہاکہ خورشید شاہ ہمیشہ ہی جمہوریت کے خلاف سازشیں کرتے آئے ہیں وہ پیپلزپارٹی کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں،آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کو اپوزیشن لیڈر بنا پیپلزپارٹی کی روح سے بغاوت کی ہے پیپلزپارٹی پہلے ہی سب کچھ کھوبیٹھی ہے اور اب خورشید شاہ رہی سہی کسر نکال رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عمران خان اور خورشید شاہ نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کی ہیں اور آمریت کا ساتھ دیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...