جرمنی میں مقیم ترک باشندوں کا تعلق بھی جرمنی سے ہے،جرمن وزیرخارجہ

جرمنی میں مقیم ترک باشندوں کا تعلق بھی جرمنی سے ہے،جرمن وزیرخارجہ

برلن(این این آئی)جرمن وزیرخارجہ زیگمار گابریل نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ جرمنی کے تعلقات کتنے بھی کشیدہ کیوں نہ ہو جائیں، جرمن حکومت، اِس ملک میں بسنے والے ترک باشندوں کا ساتھ دے گی۔ جرمن اخبار کو انٹرویو میں گابریل نے کہا کہ جرمن حکومت کو ترک باشندوں سے کوئی عداوت نہیں ہے، تاہم معصوم جرمن شہریوں کو سزائے قید دینے پر جرمنی خاموش نہیں بیٹھے گا۔ واضح رہے کہ ترکی میں انسانی حقوق کے چھ کارکنان بہ شمول ایک جرمن شہری کو سزائے قید دینے پر جرمنی اور ترکی کے تعلقات شدید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...