سعودی عرب میں اونٹوں کے لیے سرکاری سطح پر پہلے کلب کا قیام

سعودی عرب میں اونٹوں کے لیے سرکاری سطح پر پہلے کلب کا قیام

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں اونٹوں کے لیے سرکاری سطح پر پہلاکلب قائم کردیاگیاہے،رواں سال سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول کی اختتام تقریب کی سرپرستی کی۔ اس میلے کا انعقاد دارالحکومت ریاض سے 140 کلومیٹر شمال مشرق میں الدھناء کے جنوب میں صحرائی علاقے میں کیا گیا ۔ میلے میں انعامی رقم کی مجموعی مالیت 10 کروڑ ریال سے زیادہ ہے۔ اس موقع پر اونٹوں کے لیے پہلے سعودی گاؤں کو متعارف کرایا گیا۔ یہ مملکت میں اونٹ ، اس سے متعلق ورثے اور اس کی تجارت کے واسطے مخصوص پہلا گاؤں شمار کیا جاتا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...