پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی والے مخالفانہ بیان سے ناکامیاں نہیں چھپاسکتے

پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی والے مخالفانہ بیان سے ناکامیاں نہیں چھپاسکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ( بیورورپورٹ) پاکستان یوتھ کونسل ساؤتھ افریقہ کے صدر شہزاد انور چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی والے (ن) لیگ کے خلاف بیان بازی کرکے اپنی ناکامیوں کو نہیں چھپا سکتے دونوں کی پالیسوں سے عوام تنگ آ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی والے کراچی کو توصاف نہیں کر سکے لیکن بیان بازی کرکے اپنی جماعت کو پنجاب میں زندہ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ،پیپلزپارٹی آٹھ سالوں میں کراچی کا کچر ا ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی وہ ملک کیا چلائے گی۔ شہزاد انور چودھری نے کہاکہ عمران خان بھی بہت جذباتی تقاریر کرتے رہے لیکن گزشتہ عام انتخاب میں وہ شکست کھاگئے اگر پی ٹی آئی نے اپنا رویہ نہ بدلا تو آئندہ کے پی کے میں بھی شکست اس کا مقدر بنے گی ہم پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کہتے ہیں کہ وہ (ن) لیگ میں آ جائیں۔ شہزاد انور چودھری نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) کی مقبولیت کا گراف عروج پر پہنچ چکا ہے اور بلدیاتی انتخاب میں یہ جماعت بھر پور انداز میں کامیاب ہوئی ہے ا س لئے دوسری جماعتوں والے اپنے گریبان میں جھانکیں اوردوسروں پر تنقید کرنا چھوڑ دیں۔

مزید :

عالمی منظر -