لبنانی فوج اور النصرہ فرنٹ کا ثالث راکٹ حملے میں قتل

لبنانی فوج اور النصرہ فرنٹ کا ثالث راکٹ حملے میں قتل

بیروت(این این آئی)لبنان میں عرسال کے مقام پر جاری آپریشن میں النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں اور لبنانی فوج کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے والے ایک شہری کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا گیا ،عرب ٹی وی کے مطابق لبنانی فوج نے بتایا کہ النصرہ کے ساتھ ثالثی کی مساعی میں سرگرم ایک مقامی شہری احمد الفلطینی کی گاڑی کو النصرہ کی طرف سے راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں احمد الفلیطی جاں بحق اور اس کا ایک قریبی عزیز فائز الفلیطی شدید زخمی ہوا ۔لبنانی فوج نے اس حملے کی ذمہ داری فریق مخالف النصرہ فرنٹ پرعاید کی ہے تاہم النصرہ کی طرف سے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ عرسال قصبے کے سابق نائب میئر احمد الفلیطی اپنے ایک دوسرے عزیز کے ہمراہ النصرہ اور لبنانی فوج کے درمیان مفاہمتی کوششوں میں سرگرم تھے۔ گذشتہ روز النصرہ کے ٹھکانوں سے ایک راکٹ سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں احمد الفلیطنی کی ایک ٹانگ کٹ گئی اور وہ شدید زخمی ہوئے تاہم کچھ دیر بعد وہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔درایں اثناء حزب اللہ ملیشیا کے زیرانتظام میڈیا وار سیل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے وادی حمید کی شاہراہ پر النصرہ کی ایک میزائل بردار گاڑی کو تباہ کرتے ہوئے متعدد جنگجوؤں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔عرسال میں لبنانی فوج نے گشت بڑھا دیا ہے اور شامی پناہ گزین کیمپوں کے گرد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کی کارروائی سے بچا جاسکے۔

مزید : عالمی منظر


loading...