داعش کے 173دہشتگرد مغربی ممالک میں حملہ کر سکتے ہیں: انٹر پول

داعش کے 173دہشتگرد مغربی ممالک میں حملہ کر سکتے ہیں: انٹر پول

لندن(اے این این)انٹرپول نے انتباہ جاری کیاہے کہ داعش کے تربیت یافتہ دہشتگرد مغربی ممالک میں کسی بھی وقت بڑا حملہ کرسکتے ہیں۔ عالمی پولیس نے یورپی ممالک کے ساتھ173 دہشتگردوں کے ناموں کا بھی تبادلہ کیاہے۔برطانوی اخبار کے مطابق انٹرپول کی فہرست کے مطابق داعش کے 173 دہشتگرد یورپ میں خودکش حملوں اور دہشتگردی کا حلف اٹھا چکے ہیں اور کسی بھی وقت کسی یورپی ملک میں تقریب، اہم تنصیب یا دیگر اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ انٹرپول نے یورپی ممالک کو داعش کے دہشتگردوں کے ناموں کی فہرست بھی دی ہے۔انٹرپول نے انتباہ میں مزید کہا کہ173 دہشتگرد بموں، دھماکہ خیز مواد اور دیگر دہشتگرد منصوبوں کے ماہر ہیں۔ انٹرپول نے یہ نہیں بتایاکہ یہ مشتبہ دہشتگرد یورپ پہنچ چکے ہیں یا پہنچنے والے ہیں۔برطانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرپول نے دہشتگردوں سے متعلق نئی معلومات امریکی انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری کی ہے۔امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو شام سے داعش کے دہشتگردوں سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...