مسلم مہاجرین کا ملک میں داخلہ روکے رکھیں گے: ہینگرین وزیراعظم

مسلم مہاجرین کا ملک میں داخلہ روکے رکھیں گے: ہینگرین وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بڈاپسٹ (این این آئی)ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رہنما اور ہنگیرئن نڑاد امریکی ارب پتی جورج سوروز ’نئے، مکسڈ، مسلمائزڈ یورپ‘ کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن ان کی حکومت ایسا نہیں ہونے دے گی۔امریکی ٹی وی کے مطابق ہنگری کے مہاجرین اور مسلم مخالف وزیراعظم وکٹور اوربان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی سرحدوں پر رکاوٹیں نصب کرنے کا مقصد یہی ہے کہ وہ یورپی یونین کے رہنماؤں اور سوروز کی کوششوں کا ناکام بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ وسطی یورپی ریاستیں مہاجرین اور تارکین وطن کی غیر قانونی آمد کو روکنے کی خاطر سرحدی رکاوٹوں کے حق میں ہیں۔اوربان کے بقول ان کے دور اقتدار میں ’مغربی یورپی خطے کے مسیحی ہنگری میں خود کو محفوظ تصور کرتے رہیں گے۔وکٹور اوربان کا خیال ہے کہ یورپ میں مسلمان مہاجرین کی آمد کے سبب یورپ کی بنیادی مسیحی اقدار کو خطرہ ہے۔ اسی لیے انہوں نے اپنے ملک میں مہاجرین کی آمد کی سخت مخالفت جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ وہ ایسے مہاجرین کی ہنگری میں آباد کاری نہیں ہونے دیں گے، جو ہنگری کی ثقافتی پہچان کو بدل کر رکھ سکتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -