مقبوضہ کشمیر بیت المقدس میں کشیدگی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

مقبوضہ کشمیر بیت المقدس میں کشیدگی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

نیویارک(این این آئی)فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کی روک تھام پر غور کے لیے عالمی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس (آج) سوموار کے روز طلب کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے سفارت کاروں نے بتایا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس سویڈن، فرانس اور مصر کے مطالبے پر سوموار کو طلب کیا گیا ہے جس میں مقبوضہ بیت المقدس میں جاری کشیدگی، مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلی فوج کی پابندیوں پر غور کیا جائیگا۔سویڈن کے سیاسی امور کے رابطہ کار کارل اسکاؤ نے اقوام متحدہ کے دفتر میں بتایا کہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بیت المقدس کی تازہ کشیدگی کم کرنے کے لییفوری بات چیت شروع کرنے پر زور دیا جائے گا۔ادھر بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کیباہر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان کشیدگی بدستور موجود ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...